عمیر نیازی عمران خان کے فوکل پرسن برائے قانونی امور مقرر

Published On 20 May,2023 09:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عمیر نیازی کو چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا فوکل پرسن برائے قانونی امور مقرر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نیا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمیر نیازی اپنے فرائض منصبی کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو رپورٹ کریں گے۔

Advertisement