پنجاب : دومختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

Published On 21 May,2023 02:25 pm

لاہور : (دنیانیوز) پنجاب کے دو شہروں میں مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ ،سگیاں روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے ، حادثہ موٹر سائیکل رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان ٹکر کے باعث پیش آیا ۔

دونوں بھائیوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے ، حادثے میں جاں بحق ہونے والےدونوں بھائیوں کی شناخت 20 سالہ بابر اور 22 سالہ نادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیں ، واقعہ پر قانونی کارروائی جاری ہے۔

ایک اور حادثہ نارروال کے علاقے پسرور روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی ، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ میں جاں بحق موٹرسائیکل سوار میاں بیوی ہیں ، زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
 

Advertisement