اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاہ محمود قریشی کی رہائی بیان حلفی سے مشروط کی تھی، شاہ محمود قریشی کے وکلاء نے بیان حلفی جمع کرا دیا۔
شاہ محمود قریشی کے وکلاء کی جانب سے بیان حلفی جمع کرانے کے بعد ان کو آج رہا کر دیا جائے گا۔