شیخوپورہ: (دنیا نیوز) سابق رکن صوبائی اسمبلی جلیل شرقپوری نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، کہتے ہیں کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا ممکن نہیں۔
مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، جس کا باضابطہ اعلان وہ آئندہ ایک دو روز میں کرینگے۔
پی پی 139 سے سابق رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 9 مئی سے قبل ہی اسد عمر کو تحفظات سے آگاہ کردیا تھا، سمجھ سے بالاتر ہے کہ نو مئی کے واقعات کیوں ہوئے، پاکستان کا دفاع مضبوط فوج سے ہی ممکن ہے، ان حالات میں تحریک انصاف کے ساتھ چلنا ممکن نہیں۔