گرفتاری سے بچنے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، پولیس نے وزارت داخلہ کو درخواست دیدی

گرفتاری سے بچنے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، پولیس نے وزارت داخلہ کو درخواست دیدی

پولیس کی جانب سے راجہ خرم نواز، اخلاق اعوان اور علی اعوان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے ملک حسنین اور ملک عامر علی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوسکتے ہیں۔

پولیس نے وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست کی کہ ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں تاکہ انہیں بیرون ملک فرار ہونے سے روکا جا سکے۔