راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کسی کے آنے اور جانے سے سیاست کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، فیصلے وہی کر رہے ہیں جو ہمیشہ سے کرتے آ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب جج یہ کہتے ہیں آپ کو پریس کانفرنس کے بغیر نہیں چھوڑیں گے اور ٹویٹ ڈیلیٹ کریں، تو دنیا کو سمجھ آ جاتی ہے کہ پردے کے پیچھے کیا ہو رہا ہے۔
جب جج یہ کہتے ہیں آپکو پریس کانفرنس کےبغیر نہیں چھوڑیں گےاورٹوئٹ ڈلیٹ کریں دنیا کو سمجھ آجاتی ہے کہ پردےکےپیچھےکیاہورہاہےچیف جسٹس صاحب نےکہا ہےوہ اللہ کی رضاکےلیےکام کررہےہیں اللہ کی رضامخلوق خداکی دادرسی میں بھی ہےجشن منانے والےسن لیں ایک ماہ میں اُن پر بھی وقت آنے والا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 25, 2023
انہوں نے کہا کہ بِکنے والوں کی منڈیاں لگی ہیں، لوگوں کو صرف کیمروں کے آگے سے گزارا جا رہا ہے، کسی کے آنے اور جانے سے سیاست کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، فیصلے وہی کر رہے ہیں جو ہمیشہ سے کرتے آ رہے ہیں، جشن منانے والے سن لیں ایک ماہ میں اُن پر بھی وقت آنے والا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی کٹھ پتلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، جو لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں اُن میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو پہلی بار پارٹی چھوڑ رہا ہو، جہاں جہاں نظریہ ضرورت جائے گا وہاں وہاں یہ جائیں گے۔
انہوں نے ایک مرتبہ سپریم کورٹ پر حملہ کیا دوسری مرتبہ گھیراؤ کیا جو لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں اُن میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جوپہلی بارپارٹی چھوڑ رہاہو جہاں جہاں نظریہ ضرورت جائےگاوہاں وہاں یہ جائیں گے میں بار بار کہہ رہا ہوں کے مسئلہ اقتصادی ہے غربت ہے مہنگائی اور بیر روزگاری ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 25, 2023
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب نے کہا ہے وہ اللہ کی رضا کیلئے کام کر رہے ہیں، اللہ کی رضا مخلوق خدا کی داد رسی میں بھی ہے، میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ مسئلہ اقتصادی ہے، غربت ہے مہنگائی اور بیر روزگاری ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے انگوٹھے کاٹ دیں پھر بھی موجودہ حکومت کو ووٹ نہیں پڑیں گے، انہوں نے ایک مرتبہ سپریم کورٹ پر حملہ کیا دوسری مرتبہ گھیراؤ کیا۔