راولپنڈی: (دنیا نیوز) پی ٹی ائی رہنماء جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لئے ہیں، دونوں رہنماؤں کو دو دن قبل رہائی کے بعد دوبارہ نظر بند کیا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے منگل کو پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ اور مسرت جمشید کو تھری ایم پی او کے تحت مزید 15 دن کے لیے نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔