اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے سردار ایاز صادق سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم اسلام آباد میں سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر گئے، وزیر اعظم نے سردار ایاز صادق کے بڑے بھائی سردار محمود صادق کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگواران کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ اور مریم اورنگزیب بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں شریک تھے۔