شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر کی ملاقات

شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر کی ملاقات

وزیر اعظم سے ملاقات میں سردار غوث بخش مہر نے وفاقی حکومت کے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

سردار غوث بخش مہر نے 9 مئی کے افسوسناک واقعات کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم کی ذمہ داران کو قرار واقعی سزا کے احکامات کی بھی تعریف کی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔