پھولنگر : مرغیوں سے بھرا مزدا ٹرک سے جاٹکرایا ، 2افراد جاں بحق

Published On 26 May,2023 09:01 am

پھولنگر : (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پھولنگر میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نتھے خالصہ سٹاپ پھولنگر کے قریب مرغیوں سے بھرا مزدا ڈالا تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

حادثے کی اطلاع ملنےپر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔