اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر بابر اعوان نے نجی دورے پر لندن روانہ ہونے پر وضاحت پیش کر دی۔
ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کے لئے ملک سے باہر آیا ہوں، میری ساری دوائیاں پاکستانی اور علاج قابل فخر پاکستانی ڈاکٹر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے دوست تھے اب میرا لیڈر ہے، تحریک انصاف میری لارجر فیملی ہے اور پاکستان میری منزل مراد۔