لاہور: (دنیا نیوز) زراعت کے لیے اچھی خبر، دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے، ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ شروع ہونے پر ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی کا کوٹہ بڑھا دیا۔
ارسا کے مطابق جنوبی پنجاب کیلئے گریٹر تھل کینال کو آبپاشی کے لیے کھول دیا گیا، گریٹر تھل کینال میں 2 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ٹرانس جینڈر ایکٹ پر وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے پر غور
دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ 8 ہزار کیوسک ہوگیا، صوبہ پنجاب کیلئے پانی کا کوٹہ بڑھا کر 86 ہزار کیوسک کر دیا گیا، سندھ کے لیے پانی کے حصص میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
ارسا کے مطابق سندھ کے لیے پانی کا کوٹہ 58 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کیوسک کر دیا گیا، بلوچستان کے لیے پانی کا حصہ 6 ہزار سے بڑھا کر 9 ہزار کیوسک کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا کو 2 ہزار 5 سو کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔