صدر نے دستخط نہ کیے، نیب ترمیمی بل 2023 قانون بن گیا

صدر نے دستخط نہ کیے، نیب ترمیمی بل 2023 قانون بن گیا

پندرہ مئی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ترمیمی بل پاس ہوا تھا، نئے قانون کے تحت نیب چیئرمین دائرہ اختیار میں نہ آنے والے کیسز متعلقہ اداروں کو بھجوا سکے گا، چیئرمین نیب ٹھوس شواہد نہ ہونے پر انکوائری بند کر سکے گا۔

نئے قانون کے مطابق چیئرمین نیب احتساب عدالت کو کسی بھی کیس کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کرے گا، چیئرمین کی عدم موجودگی میں ڈپٹی چیئرمین قائم مقام چیئرمین ہو گا، ڈپٹی چیئرمین نہ ہونے پر وفاقی حکومت کسی بھی سینئر نیب افسر کو قائم مقام چیئرمین مقرر کر سکے گی۔