نواز شریف کی رجب طیب اردوان کو ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

نواز شریف کی رجب طیب اردوان کو ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ میرے بھائی رجب طیب اردوان کو ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی ترکیہ کے عوام کا ان پر مسلسل اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ مزید ترقی کرے گا، پاکستان اور ترکیہ برادر ملک ہیں جو دو طرفہ مضبوط تعلقات رکھتے ہیں آنے والے برسوں میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔