اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب کے اختیارات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا۔
نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت چیئرمین انکوائریز اورانویسٹی گیشن کو بند کر کے متعلقہ اداروں کو بھجوا سکیں گے، نیب سیکشن 5 کے برعکس قائم تمام کرپشن کیسز بند کر دیئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ترمیمی ایکٹ کے مطابق چیئرمین انکوائریز، انویسٹی گیشن بند کر کے متعلقہ اداروں کو بھجوا سکیں گے۔
نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت چیئرمین نیب کی عدم دستیابی پر ڈپٹی چیئرمین کواختیارات حاصل ہوں گے۔