کراچی: (دنیانیوز) سماجی رہنما اور وکیل جبران ناصر کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے کلفٹن تھانےمیں درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ جبران ناصرکی اہلیہ منشاپاشا کی مدعیت میں تھانہ کلفٹن میں اغوا کی دفعہ 365 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
جبران ناصرکی اہلیہ منشا پاشا نے شوہر کے مبینہ اغوا پر اندراج مقدمہ کی درخواست کلفٹن تھانے میں جمع کرائی تھی۔
منشا پاشا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈیفنس فیز 5 کےقریب سےگزرتے ہوئے ہماری گاڑی سفید ڈبل کیبن سے ٹکرائی، سلور رنگ کی دوسری گاڑی نے ہماری گاڑی کا آگے سے راستہ روکا۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی میں مسلح افراد جبران ناصر کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے: اہلیہ منشا پاشا
منشا پاشا کاکہنا تھا کہ دونوں گاڑیوں میں تقریبا 15 مسلح افراد تھے، میرے شوہر کو مسلح افراد نے زبردستی گاڑی سے اتارا اور ساتھ لے گئے۔