کراچی: (ویب ڈیسک) معروف سماجی کارکن، وکیل اور سیاستدان کی اہلیہ اور اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ مسلح افراد جبران ناصر کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
اداکارہ منشا پاشا نے ویڈیو بیان میں کہا کہ سفید ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تقریباً 15 مسلح افراد نے راستہ روکا اور پھر شوہر جبران ناصر کو اپنے ہمراہ لے گئے۔
کچھ دیر پہلے میرے شوہر جبران ناصر کو ویگو ڈالا میں آئے نامعلوم افراد اٹھا لے گئے۔۔۔۔منشا پاشا@manshapasha pic.twitter.com/kb8vYPCxOv
— Kashif Baloch (@Skiper786) June 1, 2023
منشا پاشا نے کہا کہ مسلح افراد جبران ناصر کو زبردستی اپنے ساتھ لے کر گئے، انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ ان کے شوہر کی جلد گھر واپسی کے لیے دعا کریں۔
دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے جبران ناصر کے اغوا پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جبران کو بحفاظت فوری طورپر بازیاب کرایا جائے اور اغواء کاروں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔