اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر ولید اقبال نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف ولید اقبال نے کہا کہ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، جو بھی جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہیں، 9 مئی کے واقعہ کا فیئر ٹرائل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔