جعلی بھرتیاں کیس: چودھری پرویز الہٰی نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی

جعلی بھرتیاں کیس: چودھری پرویز الہٰی نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج خالد محمود بھٹی نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام کو نوٹس جاری کردیئے، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر مزید کارروائی سات جون کو ہو گی۔

یاد رہے پرویز الہٰی جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کیجانب سے پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔