اوکاڑہ : مسافر بس کی ٹرک سے ٹکر ، 6 افراد زخمی

Published On 06 June,2023 12:54 am

اوکاڑہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ میں قومی شاہراہ کے نزدیک 3 چک پھاٹک کے پاس مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 6 مسافر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو ٹیموں نے 4 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 2 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ( ڈی ایچ کیو ) اوکاڑہ منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 5 مرد مسافر جبکہ 1 خاتون شامل ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس ساہیوال سے لاہور کی جانب جا رہی تھی۔

Advertisement