اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

ترجمان ریسکیو نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، تیزرفتار ٹرک نے 2 گاڑیوں کو ٹکر ماری، 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق ٹرک کی ٹکر لگنے کے باعث ایک گاڑی کھائی میں جاگری، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔