لاہور: (دنیا نیوز) 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی۔
شرپسند کی شناخت علی شان ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، علی شان نے 9 مئی کو دیگر شرپسندوں کے ساتھ مل کر جناح ہاؤس میں قائداعظم سے منسوب یادگاری نوادرات کو بری طرح نقصان پہنچایا۔
ملزم علی شان نے بے دردی کے ساتھ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی، پولیس کی جانب سے سانحہ 9 مئی میں ملوث دیگر شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاریوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ میں شامل ایک اور سرغنہ علی رضا بے نقاب ہوا تھا جس کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔