تونسہ شریف : (ویب ڈیسک ) پنجاب کے ضلع تونسہ کی سب تحصیل وہوا میں گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو زندہ بحفاظت نکال لیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل وہوا میں نکاسی آب کے لیے علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت گٹر کی صفائی کروا رہے تھے۔
گٹر کی گہرائی میں زہریلی گیس جمع ہوگئی جس سے اندر کام کرنے والے دو مزدور محمد اسامہ اور محمد طاہر دم توڑ گئے جبکہ عاشق حسین کو زندہ باہر نکال لیا گیا۔
ریسکیو ٹیم نے جاں بحق افراد کی لاشیں تونسہ ہسپتال منتقل کردیں۔