چودھری پرویز الہٰی ہسپتال سے ڈسچارج، واپس جیل منتقل

چودھری پرویز الہٰی ہسپتال سے ڈسچارج، واپس جیل منتقل

گزشتہ شب اچانک طبیعت ناساز ہونے پر انہیں لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کر کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے تھے۔

ٹیسٹ رپورٹس تسلی بخش آنے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر کے واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی 16 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔