حکومت عوام پر بوجھ، ایک سال میں صرف اپنے کیسز معاف کرائے، سراج الحق

حکومت عوام پر بوجھ، ایک سال میں صرف اپنے کیسز معاف کرائے، سراج الحق

اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ معیشت کو تاریخی بحران کا سامنا ہے، ایسے حالات 70ء کی دہائی میں بھی نہیں تھے، پاکستان میں مہنگائی جنوبی ایشیا کے سبھی ممالک سے زیادہ ہے، سود اسلام، آئین کے متصادم اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلوں کی نفی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف فیصلہ آیا تو مئیر کا الیکشن کالعدم ہوگا، نعیم الرحمان

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے تھا کہ بجٹ میں اپنی مراعات کم کرنے اور کفایت شعاری اپنانے کا اعلان کرتی، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو کراچی کی گلیوں، کوچوں میں دفنانے کی کوشش کی۔

سراج الحق نے کہا کہ کراچی میئر انتخابات میں سوا تین لاکھ کو نو لاکھ پر فاتح قرار دے دیا گیا، کراچی میئر کی سلیکشن کے خلاف چوکوں، چوراہوں میں احتجاج جاری رہے گا۔