اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
فواد چودھری کی طرف سے ان کے بھائی فیصل فرید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں سابق وفاقی وزیر کی 27 جنوری اور 13 جون کے نوٹس کو غیرقانونی اور اختیارات سے تجاوز قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں درج مقدمے میں مجھے گرفتار کیا گیا، اسی نوعیت کے الزامات پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس اختیارات سے تجاوز اور خلاف قانون ہے۔