اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کی ماتحت اور سپیشل عدالتوں کے ججز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کا تبادلہ کر کے انہیں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں تعینات کردیا گیا جبکہ ان کی جگہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ابو الحسنات کو انسداد دہشتگردی عدالت میں تعینات کیا گیا ہے۔
سپیشل جج سینٹرل اعظم خان کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ تبادلہ ہو گیا، جج شاہ رخ ارجمند نئے سپیشل جج سینٹرل تعینات ہو گئے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء ربانی کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں۔
انسداد منشیات عدالت کے جج واجد علی کو بھی ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔