احسن اقبال کو سی پیک کے ہیرو کا خطاب ملنے پر مبارک ہو: مریم اورنگزیب

احسن اقبال کو سی پیک کے ہیرو کا خطاب ملنے پر مبارک ہو: مریم اورنگزیب

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس شخص کی ایمانداری، محنت اور لگن کا اعتراف چین جیسا عظیم ملک کر رہا ہے اسے سیاسی انتقام میں پاگل ہو کر جیل میں ڈالا گیا، لوگوں کو اکسا کر اور اشتعال پھیلا کر گولی مروائی گئی، جھوٹے مقدمات بنائے گئے، کردار کشی کی گئی، چین کا بیان ایسے تمام سیاہ کرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ یہ اعزاز پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بہتری کا بھی اظہار ہے، چار سال میں ملک کو سفارتی تنہائی میں مبتلا کیا گیا تھا، وزیراعظم کی قیادت میں گزشتہ ایک سال کے دوران خارجہ محاذ پر پاکستان کے روابط، عزت اور ساکھ بحال ہوئی ہے، الحمدللہ