اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف سی اہلکاروں اور افسران کو حکومت نے بڑی عید کا بڑا تحفہ دے دیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایف سی کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان پاک افغان سرحد پر پارہ چنار کے دورے کے موقع پر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قوم نے افراتفری پیدا کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، وزیر اعظم
— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 30, 2023
وزیراعظم نے یہ اقدام ایف سی کی ملک وقوم کیلئے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں کیا، ایف سی کی تنخواہوں میں پاک فوج کے مقابلے میں فرق تھا جسے وزیراعظم نے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔