آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا لیاقت شباب کے انتقال پر اظہار افسوس

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا لیاقت شباب کے انتقال پر اظہار افسوس

پیپلز پارٹی کے ٹویٹراکاؤنٹ پرجاری بیان میں آصف علی زرداری نے لیاقت شباب کے انتقال پر ان کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ لیاقت شباب مرحوم کی پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لیاقت شباب کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ لیاقت شباب مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی پارٹی کے لیے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔