کوپ 28 کے صدر ایک روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

Published On 06 July,2023 01:50 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کوپ 28 کے صدر سلطان احمد الجابر ایک روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

سلطان احمد الجابر آج ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

سلطان احمد الجابر کوپ 28 کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے صنعت اور جدید ٹیکنالوجی بھی ہیں۔