لڑکی والوں کا انوکھا فراڈ، بارات گھر پہنچنے سے قبل تالا لگا کر فرار

Published On 05 July,2023 10:42 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) لڑکی والے دلہا اور باراتیوں کے ساتھ ڈرامائی انداز میں فراڈ کر کے فرار ہو گئے۔

چشتیاں سے آنے والے دولہا کے دل کے تمام ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے، حاصل پور بستی سہو والا میں بارات پہنچی تو دلہن سمیت سب گھر کے افراد فرار ہو گئے، بارات لے کر بہاولپور آنے والا دولہا اپنی دلہن کے گھر کے دروازے پر لگا تالا دیکھ کر ہوش کھو بیٹھا۔

دن میں آنے والی بارات شام تک دلہن کے گھر کے باہر دلہن کا انتظار کرتی رہی، کسی محلے والے نے باراتیوں سے پانی تک بھی نہیں پوچھا۔

دولہے کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ دلہن کے والدین زیور، سامان اور لڑکی سمیت گھر سے بھاگ گئے ہیں، پولیس کی جانب سے انصاف دلانے کی یقین دہانی پر بارات واپس چلی گئی۔