نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایکسیڈنٹ کے بعد سٹریچر پر پڑے دلہے نے شادی کی تاریخ آگے کرنے سے انکار کر دیا اور ایمبولینس پر بارات لے کر دلہن لانے پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا چندریش مشرا کی 25 جون کو پریرنا نامی لڑکی کے ساتھ شادی ہونا طے تھی تاہم بدقسمتی سے شادی سے کچھ دن پہلے ہی ایک ٹریفک حادثے میں چندریش زخمی ہوگیا۔
حادثے میں چندریش کی ٹانگ بری طرح زخمی ہو گئی تھی جس وجہ سے وہ سٹریچر پر آ گیا، رشتہ داروں نے شادی کی تاریخ آگے بڑھانے پر اصرار کیا جس پر چندریش نے صاف انکار کر دیا اور طے شدہ تاریخ پر ایمبولینس کا انتظام کر کے دلہن بیاہنے پہنچ گیا۔
ایمبولینس پر بارات اور دلہے کو سٹریچر پر دیکھ کر اہل علاقہ حیرانگی اور مسرت کی ملکی جھلی کیفیت میں مبتلا دکھائی دیے، شادی کی تمام رسومات روایتی انداز میں ہوئیں اور دلہے نے اپنی دلہن کو لے کر خوشی خوشی گھر کا رخ کیا۔