کوئٹہ: ہسپتال میں زیر علاج مریضہ میں کانگو وائرس کی تصدیق

Published On 03 May,2025 09:10 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج مریضہ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

25 سال کی مریضہ کا تعلق ضلع چمن سے ہے اور وہ آئیسولیشن وارڈ میں داخل ہے، رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 4 ہو گئی جبکہ ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔