لاہور : (دنیا نیوز) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس نے 17روز سے جاری ہڑتال ختم کرکے ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔
ہیلتھ الائنس کے عہدیداروں نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
پریس کانفرنس میں ڈاکٹر شعیب، ڈاکٹر سلمان، ڈاکٹر حسیب، مدثر نواز اور شمشاد نیازی نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں شہریوں پر بزدلانہ حملہ کیا ہے، تمام ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ اپنی ڈیوٹی سنبھال رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ۔حکومت پنجاب کے نجکاری و ٹھیکیداری نظام کو مسترد کرتے ہیں، بھارت سے جنگ کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
اس موقع پر کہا گیا کہ جن ڈاکٹروں کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی وہ بھی اپنی ڈیوٹی دیں، کل افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے پنجاب بھر میں ریلیاں نکالیں گے۔