خانیوال: خسرے کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، کبیروالا میں 2 بچوں کی اموات

Published On 06 May,2025 05:46 pm

خانیوال: (دنیا نیوز) خسرے کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کبیروالا میں 2 بچوں کی موت ہو گئی۔

سپیشل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب سے خسرہ کیسز کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

محمد شہباز حسین کی ہدایت پر ڈی جی ہیلتھ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ متاثرہ علاقوں میں خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم تیز کی جائے۔

ڈی جی ہیلتھ جنوبی پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں خسرہ متاثرہ بچوں کی خصوصی نگہداشت یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ خسرہ سے ایک ہی خاندان کے 2 بچے جاں بحق ہوئے، 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔