لاہور:(دنیا نیوز) چائلڈ کینسر سے آگاہی کے دن کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا خصوصی اعلان کیا ہے۔
آج قذافی سٹیڈیم لاہور آنے والی فیملیز نے زرد رنگ کا لباس پہنا ہوگا تو اسے کمپلیمنٹری پاسز ملیں گے، شائقین یہ پاسز نجی کوریئر باکس آفس لبرٹی مارکیٹ پبلک پارکنگ سے حاصل کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ پاس صرف دو انکلوژرز کے لیے کارآمد ہوں گے۔