بھارت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی

Published On 02 May,2025 03:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی۔

پی ایس ایل کی سابق چیمپئن فرنچائز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی ہے۔

ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق فرنچائز کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کے لیے بند کردیئے گئے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی، ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ کے پیجز بھارت میں دستیاب نہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک تمام فرنچائزز کے سوشل میڈیا چینلز دنیا بھر میں مقبول ہیں جبکہ محض لاہور قلندرز کے مجموعی ویورشپ 264 ملین سے زائد ہے۔