نئی دہلی : (دنیا نیوز) بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امر جیت سنگھ دولت نے اعتراف کیا ہے کہ پہلگام واقعہ سکیورٹی کی ناکامی ہے، پہلگام میں کوئی سکیورٹی نہیں تھی۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں را کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ جنگ آخری اور بدترین آپشن ہے، جنگ کا مطلب نیوکلیئر جنگ ہے، پہلگام حملے کے ثبوت دینے سے معاملہ بین الاقوامی سطح پر پھیل جائے گا، کشمیری مسلمانوں کے خلاف بھارت میں تشدد غلط ہے، پہلگام حملے میں کشمیریوں کا کوئی قصور نہیں۔
دفاعی ماہرین نے را کے سابق سربراہ کے بیان پر کہا کہ امر جیت سنگھ دولت کے بیانات پہلگام حملے کےفالز فلیگ ہونے کا واضح اقرار ہیں، بی جے پی نے ہر دور میں فالز فلیگ حملے کر کےانتہا پسند ہندوؤں کو بھڑکایا اور سیاسی فائدہ اٹھایا۔