سیالکوٹ: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے سب تانے بانے ’را‘ سے ملتے ہیں۔
سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ پوری قوم شہادتیں دینے کے لیے تیار اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت دنیا میں سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے۔
واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والا فائرنگ کا واقعہ ایک مرتبہ پھر فالز فلیگ آپریشن ثابت ہو گیا، گزشتہ روز ایک ویب سائٹ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی دستاویزات لیک کر دیں۔
مبینہ لیک دستاویز میں پہلگام فالز فلیگ آپریشن کی مکمل منصوبہ بندی موجود ہے جس گروپ پر واقعہ کا الزام لگا انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا کہ یہ ڈاکومنٹ را کا ہے۔