لاہور:(دنیا نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان گروئن انجری کی وجہ سے آج کے میچ میں آرام کریں گے۔
فرنچائز حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شاداب خان کوئٹہ گلیڈیٹرز کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کو گزشتہ رات پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے شدید تکلیف ہوئی تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ احتیاطی طور پر شاداب خان کا سکین کروایا گیا، اب سکین کی رپورٹ کا انتظار ہے۔