لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں تیز آندھی اور بارش کے باعث پی ایس ایل 10 کے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کو بے نتیجہ ختم کردیا گیا۔
قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 11.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے۔
تاہم خراب موسم کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا میچ بے نتیجہ ختم کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے دسویں سیزن میں اب تک 8 میچز کھیل رکھے جن میں سے قلندرز 4 میں فاتح رہے جبکہ 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور آج کا میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا، پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ کے حالیہ سیزن میں سات میچز کھیلے ہیں، گلیڈی ایٹرز نے بھی چار میچز میں فتح سمیٹی جبکہ دو میں اسے ناکامی ہوئی اور ایک میچ بے نتیجہ رہا، اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے۔