پی ایس ایل 10 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے

Published On 01 May,2025 01:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں شائقین آج شام کے میچ کے لیے پہلے خریدے گئے اسی ٹکٹ کے ساتھ ڈبل ہیڈرسے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

پی ایس لیگ سیزن 10 کا 20 واں میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان آج سہ پہر 3:30 شروع ہو گا اس کے بعد رات 8:30 بجے لاہور قلندرز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا۔

پی سی بی نے شائقین کو دھوپ سے بچنے کے لیے سٹیڈیم میں چھتریاں لانے کی اجازت دے دی ہے۔

تمام انکلوژر میں واٹر کولرز دستیاب ہوں گے تاکہ شائقین میچ کے دوران تازہ دم رہ سکیں اور شائقین سے کہا گیا ہے کہ وہ براہ راست سورج کی روشنی سے تحفظ کے لیے ہیٹ اور کیپ لے کر آئیں۔

اسی طرح شائقین کو ٹھنڈا اور ہائیڈریٹڈ رہنے میں مدد کے لئے لیمونیڈ کے خصوصی سٹال بھی دستیاب ہوں گے۔