لاہور: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی شہادت ہمیشہ باطل قوتوں کے خلاف مثال رہے گی۔
یوم عاشور پر اپنے پیغام میں جہانگیرخان ترین کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء نے کربلا میں اسلام کی بقاء کے لیے لازوال قربانی دی، حضرت امام حسینؓ نے باطل قوتوں کے سامنے حق کا عَلم بلند رکھا، تاریخ انسانیت میں میدان کربلا جیسی قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی شہادت ہمیشہ باطل قوتوں کے خلاف مثال رہے گی، سانحہ کربلا رہتی دنیا تک مظلوموں اور حق پرستوں کو ہمت عطا کرتا رہے گا۔
جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی سے ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی ملتی ہے، حضرت امام حسینؓ کی جدوجہد کو سامنے رکھ کر راستے کا تعین کیا جائے تو معاشرے کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔