اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم کی تقرری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف سے مشاورت مکمل کر لی، نگران وزیراعظم کے حوالے سے ابھی صرف سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو معلوم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیوایم پاکستان نے نگران وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویزکردیا
آئینی تقاضا پورا کرنے کیلئے نواز شریف وزیر اعظم کو 3 نام بھجوائیں گے اس کے بعد شہباز شریف نگران وزیر اعظم کے حتمی فیصلہ کیلئے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر باہمی مشاورت کے بعد نواز شریف کے نامزد کردہ نگران وزیر اعظم کا اعلان کریں گے۔