اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
صادق سنجرانی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، مصطفیٰ چودھری سمیت دیگر شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی، ملاقات میں نگران وزیراعظم و نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے ناموں پر بھی مشاورت کی گئی۔