لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف واپس لندن پہنچ گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ امارات اور سعودی عرب میں گزار کر نواز شریف لندن واپس آگئے ہیں، اس دوران انہوں نے تین یورپی ملکوں کا بھی دورہ کیا۔
یاد رہے کہ نواز شریف 24 جون کو دبئی روانہ ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت متعدد ن لیگی رہنماؤں کی چند روز میں لندن آمد کا امکان ہے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی کے مجوزہ پلان پر بھی بات چیت ہوگی۔
فیملی ذرائع کے مطابق نوازشریف آئندہ چند ہفتے لندن میں قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔