9 مئی واقعات کی سزا ملک کی سب سے بڑی جماعت کو نہیں ملنی چاہیے: علی محمد خان

Published On 12 August,2023 09:25 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کی سزا ملک کی سب سے بڑی جماعت کو نہیں ملنی چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے مگر اس کی سزا ملک کی سب سے بڑی جماعت کو نہیں ملنی چاہیے۔

علی محمد خان نے کہا کہ سیاسی احتجاج سیاسی مقامات پر تو ہوسکتا ہے، کینٹ کے علاقوں میں نہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دعوؤں پر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ خواب جاگتے ہوئے نہیں راتوں کو دیکھنے چاہئیں۔