اسلام آباد: (دنیا نیواز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ صدر جمیعتِ علماءِ اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ گئے اور باجوڑ دھماکے پر اظہار افسوس کیا۔
گورنر کامران خان ٹیسوری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے. وزیرِ اعظم نے باجوڑ میں جمیعت علماء اسلام کے ورکرز کنونش پر خود کش حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا دہشت گرد عناصر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، نگران وزیراعظم نے حملے میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کیلئے فاتحہ اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
نگران وزیراعظم نے کہا ملک میں دہشتگردی کی روک تھام اور امن او امان کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔