اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکٹر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی، معاشی اور مالی استحکام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے انوارالحق کاکڑ کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم نے معاشی اور مالی استحکام کے لئے متحدہ عرب امارات کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لئے کام کرنے کے منتظر ہیں، کاپ 28 سمٹ کی میزبانی پر بھی متحدہ عرب امارات کی تعریف کی۔
انوارالحق کاکڑ نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے اہم کردار پر بھی زور دیا اور امارات کی حکومت سے ان کے لئے مسلسل حمایت کی خواہش کی۔